Muraqabat
A complete collection of spiritual meditations and their practical guidance.
کبیرہ صغیرہ گناہ کی معافی کا مراقبہ
پہلے مراقبے میں گناہوں کی بدبو اور سڑاندھ روح میں محسوس ہوتی ہے اور گناہوں سے کراہت محسوس ہوتی ہے۔ اس مراقبے سے اپنی غلطیاں نظر آتی ہیں، ندامت کے آنسو بہانے کی توفیق ملتی ہے، نفسانی خواہشات و شہوات سے رغبت ختم ہو جاتی ہے، سینے کے سیاہ داغ صاف ہوتے ہیں، تصفیہ قلب حاصل ہوتا ہے اور تزکیہ باطن شروع ہو جاتا ہے۔
ہر نعمت کے شکرانے کا مراقبہ
اس مراقبے کے فیض سے دل سے شکرانہ نکلتا ہے اور اللہ تعالی نعمتوں میں اضافہ فرماتا چلا جاتا ہے۔ مسرت و شادمانی کا احساس انسان کی روح پر مسلط ہو کر اسے شکر گزار بندوں میں شامل کر دیتا ہے اور وہ نفس مطمئنہ کی پہلی سیڑھی پر قدم آگے بڑھاتا ہے۔
حضور اقدس ﷺ کی محبت کا مراقبہ
اس مراقبے کے فیض سے سیرت و کردار کی تعمیر ہوتی ہے۔ جب اس مراقبے کا فیض لطائف کے اندر راسخ ہونا شروع ہو جاتا ہے تو سینے کی روحانی یادداشت کھل جاتی ہے اور تمام اعضاء خود بخود سنت کے مطابق عمل کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
قرآن کریم کی رحمت و برکت کا مراقبہ
قرآن کریم کی رحمت و برکت والے فیوض سے سینہ پر قرآن کریم کی آیات کے معنی کھلیں گے۔ قرآن مجید پر تدبر قلبی نصیب ہوگا، دل کے قفل کھل جائیں گے، اور اس کے نرالے نرالے اسرار منکشف ہوں گے۔
اللہ کی محبت کا مراقبہ
اللہ تعالی کی محبت کا ذریعہ اللہ تعالی کا ذکر ہے۔ اس مراقبہ سے اللہ کی محبت کا مزہ روح حاصل کرے گی اور روح کی کھوئی ہوئی محبت بحال ہو جائے گی۔
اس خصوصی محبت کے ایک قطرے کا فیض کا مراقبہ جو اللہ کو انبیا کرام سے ہے
اس فیض کو حاصل کرنے والے کا سینہ اللہ دین کے لیے فراخ کر دے گا۔ اس مراقبے کے کرنے والے کو زبردست جسمانی اور روحانی قوت حاصل ہوتی ہے اور بے خوفی حاصل ہوتی ہے۔
اللہ کے عشق کا مراقبہ
مقصود حقیقی اللہ تعالی کا عشق ہے۔ اللہ تعالی کا عشق انسان کو دو عالم سے بیگانہ کر دیتا ہے۔
اللہ کی رضا کا مراقبہ
اس مراقبے سے نفس مطمئنہ حاصل ہو جاتا ہے۔ مومن کا ہر عمل اللہ کی رضا سے مزین ہو جاتا ہے۔
قوت، صحت، طاقت کا مراقبہ
اس مراقبہ سے بیماری ختم ہو جاتی ہے اور جسم اپنی مدافعتی قوت بحال کر لیتا ہے۔