کبیرہ صغیرہ گناہ کی معافی کا مراقبہ
طریقہ
اس پہلے مراقبے میں انسان اللہ سے رو رو کر معافی طلب کرے اور آنکھیں بند کر کے مراقبے کی شکل میں بیٹھ کر نیت کرے کہ فیض روحانی نورانی لہروں کی شکل میں عرش معلی سے حضرت محمدﷺ کے قلب مبارک سے ہوتا ہوا اس کے قلب میں داخل ہو رہا ہے۔ ابتداء میں مراقبہ کا وقت ایک گھنٹہ ہے، اپنی کوتاہیوں کو یاد کرے اور اللہ کی رحمت کی طرف آس لگائے۔ ہو سکے تو کسی تنہائی، جنگل یا ویرانے میں مراقبہ کرے۔ عورتیں اپنے کمرے کو بند کر کے مراقبہ کر سکتی ہیں۔
احساس
ٹھنڈک
اثرات
پہلے مراقبے میں گناہوں کی بدبو اور سڑاندھ روح میں محسوس ہوتی ہے اور گناہوں سے کراہت محسوس ہوتی ہے۔ اس مراقبے سے اپنی غلطیاں نظر آتی ہیں، ندامت کے آنسو بہانے کی توفیق ملتی ہے، نفسانی خواہشات و شہوات سے رغبت ختم ہو جاتی ہے، سینے کے سیاہ داغ صاف ہوتے ہیں، تصفیہ قلب حاصل ہوتا ہے اور تزکیہ باطن شروع ہو جاتا ہے۔