چوتھا مراقبہمرکز فیض: اس فیض کو سلطان الاذکار پر اور ماتھے پر مرکوز کرنا ہے۔احساس: ٹھنڈک کا احساس
قرآن کریم کی رحمت و برکت کا مراقبہ
طریقہ
قرآن اللہ کے کلام کی تجلی وجودی ہے، اس لیے تلاوت سے پہلے محبوب کی طرح چومیے۔ آنکھوں اور سینے سے اس تصور کے ساتھ لگائیں کہ کتاب کو نہیں بلکہ اللہ کے کلام کی تجلی وجودی کو چوم رہے ہیں۔ ایک ایک حرف کا فیض مانگ کر تلاوت کریں، پھر سر جھکا کر تصور کریں کہ فیض سلطان الاذکار سے ہوتا ہوا پورے جسم پر بکھر رہا ہے۔
احساس
ٹھنڈک کا احساس
اثرات
قرآن کریم کی رحمت و برکت والے فیوض سے سینہ پر قرآن کریم کی آیات کے معنی کھلیں گے۔ قرآن مجید پر تدبر قلبی نصیب ہوگا، دل کے قفل کھل جائیں گے، اور اس کے نرالے نرالے اسرار منکشف ہوں گے۔