نواں مراقبہمرکز فیض: سلطان الاذکاراحساس: حدت یا گرمی کا احساس
قوت، صحت، طاقت کا مراقبہ
طریقہ
اس مراقبے کا فیض سلطان الاذکار سے مرتکز کر کے تمام لطائف پر بکھیریں۔ جسم میں جہاں بیماری ہو، یہ فیض مانگ کر سلطان الاذکار سے توجہ کرتے ہوئے بیمار عضو پر فیض مرکوز کریں۔ تصور کریں کہ یہ فیض سر سے نور کی شکل میں جسم میں داخل ہو رہا ہے اور بیماری آہستہ آہستہ ظلمت کی شکل میں پاؤں سے خارج ہو رہی ہے۔
احساس
حدت یا گرمی کا احساس
اثرات
اس مراقبہ سے بیماری ختم ہو جاتی ہے اور جسم اپنی مدافعتی قوت بحال کر لیتا ہے۔