تیسرا مراقبہمرکز فیض: سینے کے پانچ لطائفاحساس: تمام لطائف میں ایک سرور انگیز ٹھنڈک کا احساس، جیسے برف کی ٹکریاں رکھی گئی ہوں، کبھی پھولوں کی خوشبو جیسا محسوس ہوتا ہے۔
حضور اقدس ﷺ کی محبت کا مراقبہ
طریقہ
اس مراقبے میں فیض کا تصور سینے کے تمام لطائف (قلب، روح، سری، خفی، اخفیٰ) پر مرکوز کریں۔ یہ فیض عرش معلی سے حضرت محمدﷺ کے قلب مبارک سے ہوتا ہوا سینہ کے پانچوں لطائف میں داخل ہو رہا ہے۔
احساس
تمام لطائف میں ایک سرور انگیز ٹھنڈک کا احساس، جیسے برف کی ٹکریاں رکھی گئی ہوں، کبھی پھولوں کی خوشبو جیسا محسوس ہوتا ہے۔
اثرات
اس مراقبے کے فیض سے سیرت و کردار کی تعمیر ہوتی ہے۔ جب اس مراقبے کا فیض لطائف کے اندر راسخ ہونا شروع ہو جاتا ہے تو سینے کی روحانی یادداشت کھل جاتی ہے اور تمام اعضاء خود بخود سنت کے مطابق عمل کرنا شروع کر دیتے ہیں۔