تذکرۃ الصالحینسلسلہ علمی و روحانی مضامین
تذکرۃ الصالحین از قریۃ الصالحین: حضرت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ شیخ محمد صدیقی
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے جدِ مادری کا تذکرہ
حضرت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ شیخ محمد صدیقی بن شاہ محمد عاقل بن شاہ ابو الفضل بن شاہ ابو الفتح بن شیخ فرید بن شیخ محمود بن قاضی محمد یوسف صدیقی ناصحی بخاری سدھوری، وہ ہستی ہیں جو قصبہ پھلت کی شان، وجہِ شہرت اور بزرگ ہستی تھے۔ آپ کی بیٹی فضیلت النساء حضرت شاہ عبدالرحیم دہلوی کے نکاح میں آئیں اور ان سے امام الاولیاء قدوۃ الاولیاء مجددِ زمانہ حضرت خاتم المحدثین حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی جیسی عبقری، برگزیدہ، علمی و روحانی شخصیت پیدا ہوئی۔ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے اپنی کتاب "انفاس العارفین" میں اپنے جدِ مادری یعنی شیخ محمد رحمۃ اللہ علیہ کا تذکرہ فرمایا ہے جو 26 صفحات پر مبنی ہے، یہاں مختصر تذکرہ کیا جائے گا۔
