تذکرۃ الصالحین از قریۃ الصالحین: حضرت مولانا مولوی محمد اسماعیل بھوپالی
مولانا عبدالقیوم بھوپالی کے پوتے اور مکہ معظمہ میں مدفون بزرگ کا تذکرہ
حضرت مولانا مولوی محمد اسماعیل بن مولانا محمد ابراہیم بن مولانا عبدالقیوم بھوپالی۔ آپ مولانا عبدالقیوم صاحب کے پوتے اور مولوی ابراہیم صاحب کے بیٹے تھے۔ اپنے جدِ امجد مولانا عبدالقیوم کے رحلت فرمانے کے بعد اپنے عمِ محترم مولانا محمد یوسف سے علومِ ظاہری و باطنی کی تحصیل و تکمیل کی۔
مولانا یوسف نے اپنی صاحبزادی سے آپ کا رشتۂ نکاح منعقد کیا، جن سے دو صاحبزادیاں اور ایک صاحبزادے ہوئے۔ آپ سفرِ حج کے لیے روانہ ہوئے اور دیارِ حبیب کی سرزمین میں اپنے رب سے جا ملے، 1330ھ میں مکہ معظمہ میں دفن کیے گئے۔
آپ کی یادگار حاجی احمد صاحب تھے، جن کی پیدائش مکہ معظمہ کی ہے اور کچھ سال پہلے انتقال فرمایا۔ اب ان کے بیٹے ہمارے شفیق بھائی حسن مصطفیٰ صدیقی ماشاء اللہ حیات ہیں اور ہر معاملے میں فقیر کی رہنمائی و شفقت فرماتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں لمبی عمر اور اپنا قرب عطا فرمائے۔
